پاکستانی فورسز نے 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، 16 گرفتار

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد— پاکستانی فورسز نے حال ہی میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور 16 گرفتاریاں کیں۔

ڈان کے مطابق، فرنٹیئر کور (ایف سی) نے 29 نومبر کو کہا کہ ایف سی نے حال ہی میں ضلع سبّی، بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی تین کمین گاہیں تباہ کر دیں اور پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ اس سے اگلے روز حکام نے کراچی میں تین اغوا شدہ افراد کو بازیاب کرایا اور نو اغوا کنندگان ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کراچی بھر میں چھ دیگر گرفتاریاں بھی کیں۔

درایں اثناء، دی نیشن نے خبر دی کہ، پنجاب کے محکمۂ انسدادِ دہشتگردی نے 29 نومبر کو خوشاب میں ایک بس اڈے پر سے ایک متوقع خود کش حملہ آور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500