جنرل باجوہ پاکستانی فوج کی قیادت کریں گے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - پاکستانی فوج کو نیا سربراہ مل گیا ہے۔

ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی نے چھبیس نومبر کو خبر دی ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جلد ہی چیف آف آرمی اسٹاف بن جائیں گے جب کہ جنرل زبیر محمود حیات جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیرمین بن جائیں گے۔

باجوہ جنرل راحیل شریف کی جگہ لیں گے جب کہ زبیر جنرل راشد محمود کے جانشین ہوں گے۔ دونوں کمانڈروں کے لیے تقریب انتیس نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گی۔

نواز شریف کے دفتر نے کہا کہ صدر ممنون حیسن نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی طرف سے باجوہ اور زبیر کی ترقی کی منظوری دے دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500