پاکستان میں پرتشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک؛ جنرل راحیل نے 10 پھانسیوں پر دستخط کر دیئے

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ کی 22 نومبر کی اطلاعات کے مطابق حالیہ لڑائیوں اور دیگر پُرتشدد واقعات میں تین پاکستانی جنگجو ہلاک اور پانچ دفاعی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ دریں اثناء، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کی پھانسیوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ پشاور میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے فرنٹیئر کور کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، ایک مقامی افسر نے تصدیق کی کہ 21 نومبر کو مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مقابلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک دفاعی افسر نے کہا کہ ایک روز قبل، عسکریت پسندوں نے لیویز فورس کے دو جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

سماء کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا کہ 22 نومبر کو جنرل راحیل شریف نے جرم ثابت ہونے پر 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پھانسی کی یہ سزائیں فوجی عدالتوں نے سنائی تھیں۔

دریں اثناء، سماء نے خبر دی کہ صوبہ سند میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جنید شیخ نے 21 نومبر کو کہا کہ "ہزاروں" پاکستانی، کچھ "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے شانہ بشانہ اور کچھ اس کے خلاف لڑنے کے لیے شام جا چکے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500