پنجاب پولیس کے ہاتھوں 8 ملزمان کی گرفتاری

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پولیس نے حال ہی میں پنجاب کے دو اضلاع سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

دنیا ٹی وی نے 15 نومبر کو خبر دی کہ صوبائی محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حال ہی میں گوجرانوالہ کے قریب موڑ ایمن آباد میں ایک کالعدم تنظیم کے تین مشتبہ ارکان کو حراست میں لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ملزمان گوجرانوالہ میں کچھ مزاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دریں اثناء، جیو نیوز کے مطابق، ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر عابد نے کہا کہ پولیس نے 14 نومبر کو سیالکوٹ میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جن پر ایک ہیجڑے پر تشدد کا الزام ہے۔

جیو نیوز نے مزید کہا کہ پانچوں ملزمان پر بھتہ نہ دینے پر متاثرہ فرد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500