پاکستان میں پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ 8 نومبر کو بلوچستان میں دو پاکستانی پولیس افسران کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں مسلح افراد نے دونوں افسران کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ پولیس اہلکار گشت پر تھے جب قاتلوں نے ان پر فائر کھول دیا۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار 9 نومبر کو پشاور میں ایک بم پھٹنے سے زخمی ہو گئے جسے وہ ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ڈان کے مطابق، فرنٹیئر کور کے ترجمان خان واسع نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500