پاکستانی دہشت گرد، سیاست دان ہلاک; فورسز نے چودہ ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - پاکستانی فورسز نے یکم نومبر کو صوبہ پنجاب میں القاعدہ کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا اور اکتیس اکتوبر کو کراچی میں چودہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پولیس نے پنجاب کی خوشاب ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کے تبادلے میں القاعدہ کے رکن کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے اس کا نام نہیں بتایا ہے۔

دنیا ٹی وی نے یکم نومبر کو خبر دی ہے کہ پولیس نے کراچی میں الگ الگ چھاپوں کے دوران چودہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

دریں اثنا، پولیس کو اکتیس اکتوبر کو یونین کونسل کے اغوا شدہ چیرمین محمد ولید کی گولیوں سے چھلنی لاش بلوچستان صوبہ کے علاقے تربت سے ملی ہے۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ولید کو ایک ہفتہ پہلے تربیت جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500