حکومتِ پنجاب نے لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کر دیا

سٹاف رپورٹ

لاہور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ شہر کو کوئی 8،000 کیمروں سے نگرانی کے ساتھ محفوظ بنانے کے لیے 11 اکتوبر کو لاہور میں پنجاب کے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ مرحلہ وار ہو گا جسے صوبے کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر لاہور کے لیے 12 بلین روپے (114.7 ملین ڈالر) لاگت آئے گی جو شہر کو جرائم سے پاک اور پُرامن بنا دے گا۔

ایسے ہی منصوبے سنہ 2017 کے اختتام تک ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی شروع کر دیئے جائیں گے، کا اضافہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نگرانی والے کیمروں پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے نظر رکھی جائے گی۔

دریں اثناء، دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ رینجرز نے 12 اکتوبر کو کراچی میں لانڈھی، بن قاسم، نارتھ ناظم آباد اور کورنگی کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو جن کا تعلق مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ہے اور کالعدم تنظیموں کے دیگر چار مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500