پاکستانی فورسز نے 5 جنگجو ہلاک کر دیئے، 7 ملزمان گرفتار

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ حال ہی میں بلوچستان اور پنجاب میں کم از کم پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان کے مطابق، فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع نے 5 اکتوبر کو کہا کہ ایف سی نے حال ہی میں تربت کے علاقے میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا اور پانچ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دستوں نے جنگجوؤں کے دو کیمپ تباہ کر دیئے اور اسلحے کا ایک ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔

ڈان نے 5 اکتوبر کو خبر دی کہ بلوچستان کے دارالحکومت، کوئٹہ میں، پولیس نے حال ہی میں دو مسلح افراد کو ہلاک کر دیا جنہوں نے ایک وین پر حملہ کیا تھا۔ ایک پولیس افسر زخمی ہوا۔

دریں اثناء، دنیا ٹی وی نے بتایا کہ پنجاب کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 5 اکتوبر کو لاہور میں "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے دو مشتبہ کارکنوں کو حراست میں لیا۔

جیو نیوز نے بتایا کہ کراچی، صوبہ سندھ میں، پولیس نے 5 اکتوبر کو ایک گھر میں سے اسلحے کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔ یہ کراچی کی تاریخ میں پکڑا جانے والا اسلحے کا سب سے بڑا ذخیرہ تھا۔

کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل مشتاق مہر نے کہا کہ ایک زیرِ حراست ملزم نے پولیس کو اسلحے کے بارے میں مخبری کی تھی، جس کو گھر سے نکالنے کے لیے پانچ ٹرک درکار تھے، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد مبینہ طور پر اس اسلحے کو محرم کے دوران ایک حملے کے لیے ذخیرہ کر رہے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500