ضلع خضدار کے کونسل چیئرمین قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

سٹاف رپورٹ

گوادر، پاکستان -- ڈان نے خبر دی ہے کہ ضلع خضدار کی کونسل کے چیئرمین اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر 3 اکتوبر کو تربت میں ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

ضلع کونسل کے چیئرمین آغا شکیل درانی، سابق سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر میر اسلم بلیدی، اور دو دیگر افراد ماند کے علاقے سے تربت کی طرف عازمِ سفر تھے جب ان کے قافلے پر حملہ ہو گیا۔

ایک اہلکار نے کہا کہ قافلے میں شامل لیویز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر دی، جس سے حملہ آور پہاڑیوں میں فرار ہونے پر مجبور ہو گئے، انہوں نے مزید کہا کہ قافلے میں شامل کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500