بلوچستان میں عالم ہلاک، پنجاب میں دہشت گردی کے پانچ ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - مسلح افراد نے انتیس ستمبر کو بلوچستان میں ایک عالم کو ہلاک کر دیا جب کہ سیکورٹی افواج نے ملتان اور لاہور سے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈان نے لیویز فورس کے اہلکار کے بیان کے حوالے سے کہا کہ مولانا سرفراز احمد کو قندھار ڈسٹرکٹ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

دریں اثنا، دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ انتیس ستمبر کو پنجاب کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (سی ٹی ڈی) نے ملتان ریلوے اسٹیشن کے قریب چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان ملتان میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس نے مزید کہا کہ اس کے عملے نے ہتھیاروں کی بڑی تعداد قبضے میں لی ہے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ اسی دن لاہور میں انٹیلی جنس کے عملے نے مہمند ایجنسی سے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اس پر تین خاصہ داروں (مقامی پولیس افسران) کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ دریں اثنا، میڈیا کے ایک ایگزیکٹیو کو اغوا کرنے والوں نے اسے رہا کر دیا ہے۔

جنگ میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عابد عبداللہ انتیس ستمبر کو اسلام آباد میں اپنے دفتر پہنچ گئے۔ انہیں اٹھائیس ستمبر کو پشاور سے اغوا کیا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500