پاکستانی آرمی چیف نے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی منظوری دے دی

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی - پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بائیس ستمبر کو سات سزا یافتہ مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کیے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر کالعدم گروہوں سے ہے۔ جیو نیوز کے مطابق یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے بتائی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان دہشت گردوں پر عام شہریوں، پولیس افسران اور فوجیوں کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وہ فرقہ ورانہ ہلاکتوں میں بھی ملوث تھے۔

دریں اثنا، خیبرپختونخواہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حال ہی میں پشاور میں ایک تین کلوگرام کا بم ناکارہ بنایا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ خبر جیو نیوز نے 23 ستمبر کو دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500