مہمند ایجنسی کی مسجد میں خودکش دھماکے سے تین افراد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

مہمند ایجنسی - ڈان نے خبر دی ہے کہ کم از کم 23 افراد ہلاک اور دیگر 29 اس وقت زخمی ہو گئے جب سولہ ستمبر کو ایک خودکش بمبار نے جمعہ کی نماز کے دوران مہمند ایجنسی کی انبار تحصیل میں مسجد کو نشانہ بنایا۔

ذریعہ نے کہا کہ بمبار نے مسجد کے برآمدے میں خود کو اڑا دیا۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر نے ڈان کو بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو باجوڑ ایجنسی، چار سدہ اور پشاور میں علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر ماضی میں اسے مماثل حملوں کی اکثریت کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500