پاکستانی حکام نے داعش کے چار کارندوں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - بلوچستان میں سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے جب کہ سیکورٹی افواج نے لاہور اور کراچی کے آپریشنز میں انیس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون سے "دولت اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے چار کارندوں کو گرفتار کر کے، ان کی طرف سے سولہ ستمبر کی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا ناکام بنا دیا۔ دنیا ٹی وی کے مطابق، یہ بات پنجاب کے انسداد دہشت گردی کے ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بتائی۔

حکام نے دو کلو دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور ہتھیاروں کو گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا۔

علاوہ ازیں، پولیس نے سولہ ستمبر کو کراچی کے علاقوں ہزارہ کالونی، سولجر بازار اور گلشنِ غازی سے پندرہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ بات بلدیہ ٹاون کے سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) آصف رزاق نے بتائی۔ یہ خبر جیو نیوز نے دی ہے۔

دریں اثنا، چودہ ستمبر کو بلوچستان کی نصیر آباد ڈسٹرکٹ میں سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دو کارکن اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی موٹرسائیکل سڑک پر نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ ڈان کے مطابق یہ بات پولیس نے بتائی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500