کوئٹہ دھماکہ میں 2 پولیس اہلکار جانبحق

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ — ڈان نے خبر دی کہ 13 ستمبر کو کوئٹہ میں ایک پولیس تربیتی مرکز کے قریب ریموٹ کنٹرولڈ بم دھماکے سے کم از کم دو پولیس اہلکار شہید اور پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کے عہدیداران نے کہا کہ 2-3 کلوگرام دھماکہ خیز مواد پر مشتمل یہ بم سریاب روڈ پر نصب تھا اور اس وقت پھٹا جب ایک پولیس گشت کی گاڑی اس علاقہ سے گزر رہی تھی۔

زخمیوں کو علاج کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500