سندھ، سوات میں بم دھماکوں سے چودہ افراد زحمی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - پاکستان کے مسلمانوں نے سندھ صوبہ میں ہونے والے خودکش دھماکے سے متاثر ہوئے بغیر، 13 ستمبر کو عید الاضحی منائی۔

سماء نے خبر دی ہے کہ بمبار نے 13 ستمبر کو شکارپور ڈسٹرکٹ میں عید کی نماز کے دوران اپنے آپ کو اڑا دیا جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ پاکستانی زخمی ہو گئے۔ بمبار کا ساتھی فرار ہو گیا۔

اس کے علاوہ، شکارپور میں خودکش بماروں کا ایک جوڑا، اسی دن امام بارگاہ پہنچا مگر پولیس نے ان میں سے ایک کو گولی مار کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ یہ خبر سماء نے دی ہے۔

جیو نیوز نے بارہ ستمبر کو خبر دی ہے کہ باری کوٹ، سوات میں ریموٹ کنٹرول سے ہونے والے ایک دھماکے نے پولیس کی گاڑی کو تباہ کر دیا اور کم از کم تین پولیس افسران کو زخمی کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500