دیر میں تین پاکستانی ہلاک، کراچی میں آٹھ ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - پاکستان بھر میں پیش آنے والے حالیہ واقعات میں کم از کم تین افراد، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

دنیا نیوز نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی افواج نے حال ہی میں بلوچستان کی خضدار ڈسٹرکٹ اور پشاور، خیبر پختونخواہ (کے پی) میں بموں کو ناکارہ بنایا۔

ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ 29 اگست کو لوئر دیر، کے پی میں ہونے والے مسلح حملے میں ایک عام شہری اور دو پولیس افسران ہلاک ہوئے۔

بظاہر مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ کے کونسلر شاہ نواز کو نشانہ بنایا تھا مگر وہ کسی نقصان سے بچ نکلے تاہم ان کے بھائی ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے 29 اگست کو کراچی میں چھاپوں کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا جن میں ٹی ٹی پی کی سوات شاخ کے مبینہ ارکان بھی شامل ہیں۔ یہ خبر جیو نیوز نے دی ہے۔ ان پر بہت سی ہلاکتوں اور کراچی میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500