|

بلوچستان آپریشنوں میں 13 عسکریت پسند ہلاک

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، بلوچستان میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنوں میں کم از کم 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ کوئٹہ میں ایک پولیس افسر کو گولی مار دی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 25 اگست کو کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں چمن میں افغان سرحد کے قریب کم از کم آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی کہ فوج نے 24 اگست کو ضلع نصیر آباد میں پانچ مزید عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، حکام نے بتایا کہ 24 اگست کو کوئٹہ میں اہلکاروں نے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

دنیا نیوز نے اطلاع دی کہ اسی روز کوئٹہ میں، نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

Pf icons no 0

تبصرہ 💬

* لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے
Captcha

انتخاب

کیا آپ نئی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں؟

نتائج