پنجاب میں 1 دہشتگرد ہلاک؛ بلوچستان میں دستی بم سے 10 پاکستانی زخمی

سٹاف رپورٹ

لاہور — میڈیا نے خبر دی کہ پاکستانی حکام نے حال ہی میں صوبہ پنجاب میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ بلوچستان میں ایک دستی بم سے 10 پاکستانی زخمی ہو گئے۔

دنیا ٹی وی کے مطابق، محکمۂ انسدادِ دہشتگردی کے ایک ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے محکمۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ایک مخبری پر کاروائی کرتے ہوئے 23 اگست کو ضلع گجرات کے ایک علاقہ میں چھاپہ مارا۔ پولیس نے بعد ازاں مقابلہ کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ چار مشتبہین فرار ہو گئے۔

ڈان نے خبر دی کہ پولیس نے 22 اگست کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی میں ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے گرفتاری کے دوران تقریباً 10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد ضبط کیا۔

جداگانہ طور پر، ڈان نے خبر دی کہ پولیس نے 22 اگست کو ایک چھاپے کے دوران پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی سے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضہ سے تقریباً 10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی ضبط کیا گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500