خیبر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 40 عسکریت پسند ہلاک؛ کراچی میں 2 علماء قتل

سٹاف رپورٹ

کراچی -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں پاکستان میں چالیس عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دو علماء کو قتل کر دیا گیا۔

ڈان کے مطابق، فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 22 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ خیبر ایجنسی میں ایک ہفتے کا آپریشن خیبر سوم انجام دے رہے فوجی دستوں نے کم از کم 40 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور 43 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

دریں اثناء، گلشنِ اقبال کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈاکٹر فہد کا حوالہ دیتے ہوئے جیو نیوز نے بتایا کہ کراچی میں 23 اگست کو مسلح افراد نے مفتی کامران اور مفتی غلام کو ان کے مدرسے کے دفتر میں قتل کر دیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار زاہد خان نے کہا کہ 23 اگست کو اپر دیر، خیبرپختونخوا میں ایک گرنیڈ کے پھٹنے سے کم از کم اسکول کے دو بچے زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بچے گرنیڈ کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ وہ پھٹ گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500