پاکستانی پولیس اہلکار جاں بحق؛ 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سٹاف رپورٹ

پشاور -- ایک پاکستانی پولیس افسر 15 اگست کو ضلع صوابی، خیبرپختونخوا (کے پی) میں جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے پشاور اور کراچی میں پانچ مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ڈان کی خبر کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد نے ضلع صوابی میں ایڈیشنل سٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید الابرار کو گولی مار دی۔

دریں اثناء، دنیا نیوز کی اطلاعات کے مطابق، کے پی پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 16 اگست کو پشاور میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ایک مشتبہ رکن کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم 2 کلوگرام کا ایک بم لے جا رہا تھا اور اس نے خودکش حملے کی تربیت حاصل کر رکھی تھی۔ پولیس نے اسے مقامی ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب دبوچ لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق، ایک الگ واقعہ میں، سندھ پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ (ایس آئی یو) کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فاروق اعوان نے کہا کہ ایس آئی یو نے 16 اگست کو کراچی میں چار مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500