افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ بازیاب

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ 4 اگست کو افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کا چھ رکنی عملہ 13 اگست کو باحفاظت اسلام آباد پہنچ گیا۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ لوگر صوبے میں کریش لینڈ کرنے والا پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمتی کام کی غرض سے ازبکستان کے لئے پرواز پر تھا۔ عسکریت پسندوں نے عملہ کو اغوا کرلیا، جس میں ایک غیرملکی شہری بھی شامل تھا۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پاکستانی اور افغان قبائلی عمائدین نے عملہ کی رہائی کے لئے مذاکرات کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500