کوئٹہ میں بم نصب کرنے والے 6 مشتبہ افراد پکڑے گئے

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ڈان نے اطلاع دی کہ بلوچستان حکومت نے 4 اگست کو چھ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنہوں نے دو بم دھماکوں میں 16 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے 4 اگست کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے 3 اگست کو کوئٹہ کے دو علاقوں سے اِن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

بگٹی نے کہا کہ یہ افراد کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے رکن ہیں اور انہوں نے کئی ماہ قبل کوئٹہ میں بم نصب کرنے کا اعتراف کیا جس میں11 اور 5 زندگیاں ضائع ہوئیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500