کے پی میں یومِ شہدائے پولیس؛ کوئٹہ دھماکے میں 5 زخمی

سٹاف رپورٹ

پشاور — 4 اگست کو خیبرپختونخوا (کے پی) میں یومِ شہدائے پولیس منایا گیا، جبکہ کوئٹہ میں ایک ریموٹ کنٹرول بم سے پانچ پاکستانی زخمی ہو گئے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ 2007 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس کے 1,300 سے زائد اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

شرکاء نے 2010 میں پشاور میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے کمانڈنٹ سفاوت غیّور کی قبر پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

پشاور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) مبارک زیب اور دیگر سینیئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی، جبکہ ایک اعزازی گارڈ نے سلامی پیش کی۔

درایں اثناء، 3 اگست کو کوئٹہ میں ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم اس وقت پھٹا جب سیکیورٹی کی ایک گاڑی اس علاقہ سے گزر رہی تھی۔ تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500