مختلف حملوں میں 13 پاکستانی جاںبحق

سٹاف رپورٹ

لاہور — میڈیا نے خبر دی کہ حالیہ طور پر پاکستان میں سات مفرورمجرموں اور دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تیرہ افراد مارے گئے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ یکم اگست کو کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں نے ایک رکشہ پر گولی چلا دی جس سے دو ہزارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق، سی ٹی ڈی کے ترجمان نے 31 جولائی کو خبر دی کہ صوبہ پنجاب کے محکمۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے حال ہی میں ضلع شیخوپورہ میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کم از کم سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈان نے خبر دی کہ 30 جولائی کو مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں نامعلوم دہشتگردوں نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ استعمال کرتے ہوئے مہمند رائفلز کا ایک رکن، اور 31 جولائی کو کوئٹہ میں گولیاں مار کر لیویز فورس کا کانسٹیبل قتل کر دیا۔

ڈان کے مطابق، فرنٹیئر کور کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکام نے 30 جولائی کو کوئٹہ اور صوبہ بلوچستان کے علاقہ سنجاوی میں کم از کم 13 عسکریت پسند ملزمان اور کالعدم تنظیموں کے تسہیل کار گرفتار کر لیے۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/ آر ایل) نے یکم اگست کو مقامی حکام کی تصدیق کے حوالہ سے خبر دی کہ ضلع چترال، خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندوں نے کیلاش اقلیت سے تعلق رکھنے والے دو گلّہ بان قتل کر کے 500 بکریاں چرا لیں۔

یہ سانحہ مبینہ طور پر 29 جولائی کو پیش آیا۔ چترال کے ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ نے ڈان کو بتایا کہ عسکریت پسند افغانستان کی جانب سے سرحد پار کر کے آئے، انہوں نے مزید کہا کہ دو دیگر چرواہے بچ نکلے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500