کے پی پولیس کی شرحِ اموات میں پشاور پولیس سب سے آگے

سٹاف رپورٹ

پشاور - ایکسپریس ٹریبیون نے 29 جولائی کو رپورٹ دی ہے کہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہونے والی خیبرپختونخوا (کے پی) محکمۂ پولیس کی تمام شرحِ اموات میں پشاور کے پولیس افسران سب سے آگے ہیں۔

دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں سنہ 2006 کے بعد سے ہونے والی صوبائی پولیس کی 1،210 اموات میں سے کم از کم 340 اموات پشاور کے افسران کی ہوئی ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں کے پی میں ہونے والے تمام دہشت گرد حملوں میں سے تقریباً 50 فیصد حملے پشاور شہر میں ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2006 کے بعد سے 21 جولائی تک پولیس میں ہونے والی 123 اموات کے ساتھ ضلع سوات کے پی میں دوسرے نمبر پر تھا۔

کے پی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والے عسکریت پسندوں نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے حربے تبدیل کیے ہیں، وہ سڑک کنارے بم نصب کرنے یا خود کش بم دھماکے کرنے کی بجائے، اب ہدف بنا کر ہلاک کرنے کا طریقہ استعمال کر رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500