کراچی میں ملزم کا 3 صحافیوں، دیگر افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

سٹاف رپورٹ

کراچی - دنیا ٹی وی کی 26 جولائی کی ایک رپورٹ کے مطابق، سرفراز نامی ایک شخص نے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ تین صحافیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے سرفراز کو کراچی میں گرفتار کیا تھا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

سرفرار پر ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق کا الزام ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق، اس نے مبینہ طور پر سنہ 2013 میں ایک فرقہ ورانہ حملے میں ایک باپ بیٹے کو قتل کرنے اور سنہ 2014 میں ایک نجی ٹی وی چینل کے تین ملازمین کو گولی مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

حکام نے اس پر ایک ٹریفک پولیس افسر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ایک کارکن کو قتل کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500