پاکستان میں 5 روزہ پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز

سٹاف رپورٹ

کراچی — سماء نے خبر دی کہ پاکستان کے طبی عملہ نے 25 جولائی کو سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا)، خیبرپختونخوا (کےپی)، بلوچستان اور سندھ میں ایک پانچ روزہ پولیو ایمیونائزیشن مہم کا آغاز کر دیا۔

پاکستان میں دہشتگردوں نے اس جھوٹے دعویٰ کے ساتھ بارہا قتل کی نیت سے ویکسینیشن ٹیموں اور ان کے گارڈز کو نشانہ بنایا ہے کہ یہ ایک غیرملکی منصوبے کا جزُ ہیں۔

حکام کے مطابق، مہم کا انعقاد کرنے والا طبی عملہ سندھ میں کم از کم 2.5 ملین بچوں، بلوچستان میں 500,000 سے زائد بچوں، فاٹا میں کم از کم 965,000 اور کے پی میں 199,000 بچوں تک رسائی حاصل کرنے کی امّید رکھتا ہے۔ حکام ٹیموں کے لیے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500