پاکستانی فورسز نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کو بازیاب کرا لیا؛ لشکر کے7 ارکان ہلاک

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے19 جولائی کو بتایا کہ پاکستانی فوجی دستوں نے 19 جولائی کی صبح ضلع ٹانک، خیبر پختونخواہ (کے پی) سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرا لیا۔ اس دوران تین اغوا کار مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اغوا کار اویس علی شاہ کو – جنہیں جون میں کراچی سے اغوا کیا گیا تھا-- کسی دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے، جب سیکورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب گاڑی کو روکا اور اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے نے کہا کہ القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کا ارتکاب کیا تھا۔

حکام شاہ کو طیارے سے کراچی لے گے اور انہیں اپنے گھر والوں سے ملا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ دریں اثنا، اپر دیر، کے پی میں 18 جولائی کو ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک امن لشکر (انسداد دہشتگردی کے لیے رضاکار فورس) کے کم از کم سات افراد مارے گئے، جو ایک جرگے (کونسل) کے بعد گاڑی سے گھر واپس جا رہے تھے۔

جیو نیوز نے اطلاع دی کہ ہلاک شدگان میں ایک تحصیل کونسلر، ظاہر شاہ شامل تھے۔

جیو نیوز نے اطلاع دی کہ کراچی پولیس نے 18 جولائی کو فائرنگ کے ایک تبادلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ اسی روز کراچی پولیس نے لیاری میں بابا لاڈلا گروہ کے سات مشتبہ اراکین کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500