جنرل راحیل شریف نے 12 پاکستانی دہشت گردوں کی موت کے وارنٹ پر دستخط کر دیے

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- ڈان کے مطابق، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 14 جولائی کو سیکورٹی اہلکاروں کے قتل اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کے الزام میں "12 سخت گیر دہشت گردوں" کی سزا کی موت کے وارنٹ پر دستخط کئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سزا پانے والے دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے مجرم قرار دیا تھا۔

دریں اثنا، ڈان نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ پاکستانی حکام نے 13 جولائی کو چمن، بلوچستان میں پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500