پاکستان نے اے پی ایس حملے کے منصوبہ ساز کی موت کی تصدیق کر دی

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی — دنیا ٹی وی کے مطابق، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے 13 جولائی کو کہا کہ پاکستانی حکام نے دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں قتلِ عام اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کے منصوبہ ساز عمر نارائی کی موت کی تصدیق کر دی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ متعدد ناموں سے معروف نارائی 9 جولائی کو صوبہ ننگرہار، افغانستان میں مارا گیا۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/آر ایل) نے خبر دی کہ دسمبر 2014 میں اے پی ایس قتلِ عام میں 140 سے زائد بچے اور اساتذہ جاںبحق ہوئے۔

آر ایف ای/آر ایل کے مطابق، نارائی نے جنوری میں چارسدہ، خیبرپختونخوا میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملہ کی بھی منصوبہ سازی کی، جس میں 21 طالبِ علم اور اساتذہ جاںبحق ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500