دو پاکستانی یونیورسٹیاں 200 سرِ فہرست ایشیائی اداروں میں شامل

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے 21 جون کو اطلاع دی کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی کی 2016 کی درجہ بندی کے مطابق، دو پاکستانی یونیورسٹیاں ایشیا کے 200 سرِ فہرست اداروں میں شامل ہیں۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، 101 ویں نمبر پر، جبکہ اسلام آباد ہی کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 121 ویں نمبر پر ہے۔

جیو نیوز کے مطابق، دہشت گردی اور دیگر مسائل کے خلاف جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے، عالمی بینک کے ایک سابق عہدیدار، جمیل سلمی نے کہا کہ پاکستان کی مزید یونیورسٹیاں 200 سرفہرست اداروں میں شامل ہو سکتی تھیں، لیکن پاکستان کو "گزشتہ چند سالوں کے دوران سیاسی بحرانوں" کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500