دہشت گردانہ تشدد، طوفان سے 14 پاکستانی ہلاک

اسٹآف رپورٹ

پشاور -- کوئٹہ اور پشاور میں یکم جون کو ایک پاکستانی پولیس افسر اور ایک ریٹائرڈ فوجی این سی او مارے گئے، جبکہ پاکستان کے مختلف حصّوں میں ایک طاقتور طوفان نے اس ہی دن میں کم از کم 12 افراد کی جان لے لی۔

سماء کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر، مختار احمد کو قتل کر دیا۔

ڈان کے مطابق، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس وسیم ریاض نے بتایا کہ پشاور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک ریٹائرڈ فوجی صوبیدار، راج ولی کو ہلاک کر دیا۔

ڈان نے اطلاع دی کہ دریں اثناء، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور قبائلی پٹی میں شدید بارش کے بعد ایک طوفان سے کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوۓ۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500