پاکستان نے افغان شہریوں کے لیے سفری دستاویزات ضروری قرار دے دیں

اسٹاف رپورٹ

پشاور -- ذرائع ابلاغ نے یکم جون کو اطلاع دی کہ پاکستانی حکام نے حال ہی میں افغان شہریوں کو درست سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

طورخم سرحد کی کراسنگ پر حکام نے کہا کہ پاکستان نے پاکستان آنے کے خواہشمند افغانوں کے لیے آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی تھی، جس کے بعد اُن کو ویزے سمیت سفری دستاویزات دکھانی پڑیں گی۔

اس سے پہلے، افغان شہری ایسی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہو سکتے تھے۔

پاکستانی سرحد کے حکام نے کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغانوں کو قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500