معیشت

خیبر پختونخواہ نے "پھل سب کے لیے" مہم کے لیے سرِعام مالٹوں کے درخت لگائے ہیں

اشفاق یوسف زئی

خیبرپختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان 31 جنوری کو پشاور میں مالٹے کا درخت لگا رہے ہیں۔ ]دانش یوسف زئی[

خیبرپختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان 31 جنوری کو پشاور میں مالٹے کا درخت لگا رہے ہیں۔ ]دانش یوسف زئی[

پشاور -- خیبر پختونخواہ (کے پی) کے گورنر شاہ فرمان نے 31 جنوری کو پشاور کے رہائشی علاقے میں مالٹوں کا ایک درخت لگا کر "پھل سب کے لیے" نامی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس مہم کا مقصد کے پی کو پھلوں کی پیداوار میں خودکفیل بنانا، بچوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنا اور عوام کے لیے پھلوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

اس مہم کے تحت، اس سال کے اختتام تک صوبہ بھر میں مالٹوں کے 5 ملین درخت لگائے جائیں گے۔ شرکاء نے پہلے دن حیات آباد میں 250 درخت لگائے۔

این بی پی کی کے پی کی علاقائی سربراہ صائمہ رحیم نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) "پھل سب کے لیے" نامی مہم کے لیے پنیری فراہم کر رہا ہے۔

شرکاء نے 31 جنوری کو حیات آباد میں، "پھل سب کے لیے" نامی مہم کے پہلے پھلوں کے دن کے موقع پر مالٹوں کے 250 سے زیادہ درخت لگائے۔ ]دانش یوسف زئی[

شرکاء نے 31 جنوری کو حیات آباد میں، "پھل سب کے لیے" نامی مہم کے پہلے پھلوں کے دن کے موقع پر مالٹوں کے 250 سے زیادہ درخت لگائے۔ ]دانش یوسف زئی[

ہر مانگنے والے ادارے کے لیے درخت

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام منفرد ہے کیونکہ یہ مختلف حکومتی، نیم حکومتی اور نجی اداروں کو مطالبے پر پھلوں کے درخت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانے کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کر لیتے اور امید ہے کہ ہم ایسا سال کے آخیر تک کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "حکومت پورے صوبے میں پھلوں کے 5 ملین درخت لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں سابقہ فاٹا (وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے) بھی شامل ہیں"۔

رحیم نے کہا کہ "این بی پی اس نیک مقصد میں حکومت کی مکمل مدد کر رہا ہے۔ جلد ہی یہ حکومت کو اس قابل بنائے گا کہ وہ لوگوں کو ان کے دروازے پر معیاری پھل فراہم کر سکے"۔

گورنر کے ترجمان عامر حسین نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ درختوں کی نگرانی اور حفاظت کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو کے پی اور نئے شامل ہونے والے قبائلی اضلاع میں پھلوں کے درخت لگانے کے لیے مختلف علاقوں کی نشاندہی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کے پی کا شعبہ زراعت بیجوں اور پودوں کے معیار اور ان کے جغرافیائی طور پر فائدہ مند ہونے کا پتہ لگائے گی"۔

حسین نے کہا کہ شعبہ ایسے علاقوں میں پودے لگانے کی کوشش کر رہی ہے جہاں تک عوام کو رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوم کو اس مہم کے بارے میں بتانے اور درختوں کی حفاظت کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے آگاہی کی مہم پر بھی کام ہو رہا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

zabr dast

جواب