نوجوان

طلباء کا وادیٔ تیراہ کا دورہ امن، بحالی کا پیامبر ہے

از محمد اہل

پاکستانی عسکری حکام 4 فروری کو طلباء کا وادیٔ تیراہ میں استقبال کرتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

پاکستانی عسکری حکام 4 فروری کو طلباء کا وادیٔ تیراہ میں استقبال کرتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

خیبر قبائلی ضلع کے مختلف کالجوں اور سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء 4 فروری کو برف سے ڈھکے ہوئے ایک میدان میں فٹبال کھیلتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

خیبر قبائلی ضلع کے مختلف کالجوں اور سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء 4 فروری کو برف سے ڈھکے ہوئے ایک میدان میں فٹبال کھیلتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

دورہ کرنے والے طلباء 4 فروری کو وادیٔ تیراہ میں فٹبال کھیلتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

دورہ کرنے والے طلباء 4 فروری کو وادیٔ تیراہ میں فٹبال کھیلتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

4 فروری کو وادیٔ تیراہ کے دورے پر آئے ہوئے طلباء ایک سیلفی لیتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

4 فروری کو وادیٔ تیراہ کے دورے پر آئے ہوئے طلباء ایک سیلفی لیتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

4 فروری کو وادیٔ تیراہ کے اپنے دورے کے جزو کے طور پر طلباء نمائش پر رکھی گئی پاکستانی فوج کی ایک پرانی مشین گن کا معائنہ کرتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

4 فروری کو وادیٔ تیراہ کے اپنے دورے کے جزو کے طور پر طلباء نمائش پر رکھی گئی پاکستانی فوج کی ایک پرانی مشین گن کا معائنہ کرتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

4 فروری کو اپنے وادیٔ تیراہ ے دورے کے دوران ایک طالب علم برف پر "پاک فوج" لکھتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

4 فروری کو اپنے وادیٔ تیراہ ے دورے کے دوران ایک طالب علم برف پر "پاک فوج" لکھتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

تیراہ -- سوموار (4 فروری) کو دور دراز، برف سے ڈھکی ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ کے دورے پر آئے ہوئے طلباء کا استقبال لوک گیتوں، روایتی رقص، لذیذ کھانوں اور ایک فٹبال میچ سے کیا گیا -- جو اس سے بہت مختلف تھا جبلگ بھگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ دہشت گردی گروہوں کے زیرِ تسلط تھا۔

دورے کا اہتمام فوجی کمانڈروں کی جانب سے کیا گیا تھا، جنہوں نے باڑہ، لنڈی کوتل اور دیگر قبائلی علاقوں کے ہائی اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کو خوش آمدید کہا۔ وہ مقامی دیہاتوں کے پورے امن مارچ کے دوران نوجوانوں کے ہمراہ رہے جبکہ انہوں نے پاکستانی پرچم لہرایا اور لوک گیتوں پر رقص کیا۔

باڑہ کے ایک کالج کے طالب علم، شفیق آفریدی نے پاکستان فارورڈ کو بتایا، "ہم خوبصورت مناظر والی وادیٔ تیراہ کا حسن پہلی بار دیکھ کر بہت خوش ہیں، اور ہم فوج کے شکرگزار ہیں، جس نے یہاں کے دورے کو ممکن بنایا۔"

انہوں نے کہا، "زندگی معمول پر واپس آ گئی ہے۔"

دورہ کرنے والے قبائلی طلباء 4 فروری کو وادیٔ تیراہ میں فٹبال کھیلتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

دورہ کرنے والے قبائلی طلباء 4 فروری کو وادیٔ تیراہ میں فٹبال کھیلتے ہوئے۔ [بشکریہ محمد اہل]

جنید آفریدی، جو باڑہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں، نے کہا کہ انہوں نے وادی کی خوبصورتی کے متعلق بہت سنا تھا۔

انہوں نے پاکستان فارورڈ کو بتایا، "میں پہلی بار یہاں آیا ہوں، اور یہ واقعی بہترین سیاحتی علاقہ ہے۔"

امن کے فوائد واضح ہیں

مقامی باشندوں نے امن کے فوائد دیکھے ہیں۔

میدان باغ کی جامع مسجد، جو عسکریت پسندی کی وجہ سے کئی سال بند رہی، 25 جنوری کو کھول دی گئی تھی۔ وادی میں رسائی والی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلنے کے ساتھ بازاروں اور کاروباری اداروں میں دوبارہ تیزی آ رہی ہیں۔

ایک قبائلی عمائد اور ضلع خیبر سے سابق رکن قومی اسمبلی،الحاج شاہ جی گل آفریدی نے پاکستان فارورڈ کو بتایا، "میدان مسجد کا دوبارہ کھلنا اور پاکستانیوں کی قبائلی علاقہ جات میں آمد -- خصوصاً دور دراز وادیٔ تیراہ میں -- مقامی باشندوں کے لیے امید کی ایک کرن کی نمائندگی کرتی ہے۔"

انہوں نے کہا، "اب وقت آ گیا ہے کہجات کو مرکزی دھارے میں لانےکا عمل تیز کیا جائے تاکہ انہیں احساس دلایا جائے کہ وہ ریاست کا ایک حصہ ہیں۔"

آفریدی نے کہا، "امن بحال ہو چکا ہے، لیکن ہمیں قبائلی نوجوانوں کو تعلیم دینے اور ان کے دروازے پر ان کے لیے ملازمتوں کے مزید مواقع مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔"

ضلع خیبر کی نمائندگی کرنے والے ایک رکنِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے پاکستان فارورڈ کو بتایا، "قبائلیوں اور دفاعی اہلکاروں کی قربانیوں نے پُرامن قبائلی علاقہ جات کا راستہ کھولا ہے۔"

انہوں نے کہا، "انضمامی منصوبے کے حقیقت کا روپ دھارنے کے ساتھ، خیبر قبائلی علاقہ ایک معاشی ترقی کا راستہ بنے گا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500