سلامتی

پاکستانی فورسز نے مستونگ بم دھماکے کے داعش کے منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا

اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز اور رضاکار 13 جولائی کو مستونگ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لے جاتے ہوئے۔ [عبدالغنی کاکڑ]

سیکیورٹی فورسز اور رضاکار 13 جولائی کو مستونگ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لے جاتے ہوئے۔ [عبدالغنی کاکڑ]

کوئٹہ -- حکام نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعہ (20 جولائی) کے روزملک میں ہونے والے بدترین دہشت گردوں میں سے ایک حملےکے منصوبہ ساز کو بلوچستان میں ایک پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔

فورسز کو ضلع قلات کے گاؤں دارنجو میں "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کے ایک کارکن کے چھپے ہونے کی مخبری ہوئی تھی۔

قلات میں ایک اعلیٰ انتظامی افسر، قیصر خان نے اے ایف پی کو بتایا، "فرنٹیئر کور (ایف سی) نے گھر پر چھاپہ مارا اور ہدایت اللہ کو ہلاک کر دیا۔"

رازدی داری کی شرط پر ایف سی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہدایت اللہ نے حفیظ نواز،جس نے گزشتہ ہفتے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھاکے لیے سہولت کاری کی تھی۔ یہ واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا تھا اور اس میں سیاسی امیدوار سراج رئیسانی سمیت، کم از کم 149 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ضلع مستونگ کے ایک افسر قائم لاشاری نے کہا کہ حکام کو امید ہے کہ وہ ہدایت اللہ کے "بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ۔۔۔ [داعش] کے ارکان کے گروہ" کا سراغ لگا لیں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500