انتخابات

ای سی پی نے ایم ایم ایل کے ایک سیاسی جماعت کے طور پر اندراج کو مسترد کر دیا

اے ایف پی

3 اپریل کو لاہور میں ملّی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کا ایک متروکہ دفتر دکھایا گیا ہے۔ [عارف علی/اے ایف پی]

3 اپریل کو لاہور میں ملّی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کا ایک متروکہ دفتر دکھایا گیا ہے۔ [عارف علی/اے ایف پی]

اسلام آباد – حکام کا کہنا ہے کہ بدھ (13 جون) کو عام انتخابات سے چند ہی ہفتے قبل 2008 کے ممبئی دہشتگرد حملوں سے منسلک ایک پاکستانی گروہ کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر اندراج کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔

عسکریت پسند گروہ لشکرِ طیّبہ (ایل ای ٹی) کی خیراتی شاخ جماعت الدّعویٰ (جے یو ڈی) نے 25 جولائی کے عام انتخابات لڑنے کی غرض سے گزشتہ اگست میں ملّی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کا آغاز کیا۔

اپریل میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ایم ایم ایل کو بلیک لسٹ کیا ۔

بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک سیاسی جماعت کے طور پر اس کے اندراج کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

بنا تاریخ کے ایک تصویر میں جماعت الدّعویٰ (جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید دکھائے گئے ہیں، جو اپنے سر پر 10 ملین ڈالر انعام کے باوجود آزادانہ طور پر پاکستان میں سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ [فلکر/نیوز میژرمنٹس نیٹ ورک لائیو]

بنا تاریخ کے ایک تصویر میں جماعت الدّعویٰ (جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید دکھائے گئے ہیں، جو اپنے سر پر 10 ملین ڈالر انعام کے باوجود آزادانہ طور پر پاکستان میں سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ [فلکر/نیوز میژرمنٹس نیٹ ورک لائیو]

ای سی پی کے ترجمان الطاف احمد نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "آج [ای سی پی] نے ملّی مسلم لیگ کی جانب سے اندراج کی درخواست مسترد کر دی۔"

انہوں نے کہا کہ وجہ بیان کرنے کے لیے ایک تفصیلی وضاحت بعد ازاں آئے گی۔

جے یو ڈی کے سربراہ حافظ سعید پر 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ سازی کا الزام ہے جو 166 جانوں کے ضیاع کا باعث بنے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اقوامِ متحدہ، ہر دو نے انہیں ایک عالمی دہشتگرد قرار دیا۔ ان پر القاعدہ اور طالبان سے روابط کا بھی الزام ہے۔

سعید اپنے سر پر 10 ملین ڈالر (1.2 بلین روپے) انعام کے باوجود آزادانہ طور پر پاکستان میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی اور ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

پاکستانی حکام نے –غیر قانونی ترسیلِ زر کے ایک عالمی واچ ڈاگ – فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ارکان کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردی کے لیے فراہمیٴ مالیات کو روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈالے جانے پر ایک ووٹ کے بعدرواں برس کے اوائل میں جے یو ڈی کے اثاثہ جات ضبط کرنے کا آغاز کیا

اس ماہ دوبارہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کا انعقاد ہوگا.

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500