سلامتی

وزیرِ داخلہ : دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں فتح نظر آ رہی ہے

محمد آحل

سکاوٹس ٹریننگ اکیڈمی وارسک گیریژن پشاور میں 8 مارچ کو فرنٹئیر کور کے فوجی 25ویں پاسنگ آوٹ تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔ ]محمد آحل[

سکاوٹس ٹریننگ اکیڈمی وارسک گیریژن پشاور میں 8 مارچ کو فرنٹئیر کور کے فوجی 25ویں پاسنگ آوٹ تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔ ]محمد آحل[

پشاور -- پاکستان کے وزیرِ داخلہ احسان اقبال کا کہنا هے کہ۔ملک بھر میں زیادہ تر امن بحال ہو گیا ہے

انہوں نے جمعرات (8 مارچ) کو فرنٹئیر کور (ایس سی) کے کیڈٹس کی 25ویں پاسنگ آوٹ جو کہ سکاوٹس ٹریننگ اکیڈمی وارسک گیریژن پشاور میں منعقد ہوئی، میں کہا

اس تقریب میں کل 608 رنگروٹ گریجویٹ ہوئے اور انہوں نے شرکاء، جن میں انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد وسیم اشرف شامل تھے، کے لیے جسمانی تربیت کی مشقیں اور ڈرلز پیش کیں۔

اقبال نے کیڈٹس کو بتایا کہ "آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ ایک ایسی بہادر فورس کا حصہ بن گئے ہیں جو ملک کی نظریاتی اور علاقائی سرحدوں کی حفاظت میں شامل رہی ہے، جو آپ سب کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے"۔

پاکستان کے وزیرِ داخلہ احسان اقبال 8 مارچ کو پشاور میں ایف سی فوجیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ]محمد آحل[

پاکستان کے وزیرِ داخلہ احسان اقبال 8 مارچ کو پشاور میں ایف سی فوجیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ]محمد آحل[

انہوں نے کہا کہ "ایف سی کے وہ فوجی جنہوں نے ملک کا دفاع کرنے اور دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرنے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے وہ اس ملک کے حقیقی ہیرو ہیں"۔

'تابوت میں آخری کیل'

اقبال نے اس تقریب کے موقع پر پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ، آپریشن ضربِ ضب جس کا آغاز جون 2014 میں ہوا تھا، نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں حکومت کی عمل داری قائم کی ہے۔

اس کے بعد ہونے والی سیکورٹی کی کوششیںجو آپریشن ردالفساد کے تحت کی گئیں، جس کا آغاز فروری 2017 میں ہوا "دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل تھیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "جنگیں صرف ملک لڑ سکتے ہیں نہ کہ کوئی واحد شخص"۔

انہوں نے کہا کہ "انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کے تحت ایف سی کی صلاحیتوں میں قابلِ قدر اضافہ ہوا ہے جس میں پیراملٹری فورس میں نئے ونگز کو قائم کرنا اور بنیادی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی فراہمی شامل ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک جامع اصلاحی پیکیج کے تحت، ایف سی کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کیا ہے جس سے یہ فورس آج کے دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

اقبال نے گریجویشن کی تقریب میں کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ حکومت کے اقدامات ایف سی اور اس کے ساتھ ہی دوسری قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے اور وہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن قائم کرنے کے لیے ایک سرگرم کردار ادا کرنا جاری رکھیں گی"۔

کیڈٹ دہشت گردی کو 'کچلنے' کے لیے تیار ہیں

عامر خان جنہیں پوری تربیت کے دوران مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازی تلوار سے نوازا گیا نے کہا کہ "ہم سب پاکستان کی سرزمین سے عسکریت پسندی کو نکال باہر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں اب یہاں کوئی جگہ نہیں ملے گی"۔

انہوں نے کہا کہ "ہر نوجوان فوجی ہمت سے بھرا ہوا ہے اور بزدل دشمن کے پاس ہمیں روکنے کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔ دہشت گرد پہلے ہی شکست خوردہ ہیں اور وہ بھاگ رہے ہیں، ہم ان کے تابوت میں آخری کیل بھی ٹھونک دیں گے"۔

اعزازی کمانڈنٹ چھڑی ، جیتنے والے بابر رحمان نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "بچوں اور عام شہریوں کے قاتلوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور وہ کچلے ہی جائیں گے"۔

انہوں نے دسمبر 2014 میں تحریکِ طالبان پاکستان کے پشاور میں اس حملے کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں 140 بچے اور استاد ہلاک ہو گئے تھے کہا کہ "میرا یہ خواب تھا کہ میں فوجی بن جاؤں اور انسانیت کے دشمنوں کو کچل دوں جنہوں نے آرمی پبلک اسکول میں ہمارے نوجوانوں کو بھی نہیں بخشا"۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کو خصوصی طور پر عسکریت پسندوں کے خلاف اگلے محاذ پر جنگ لڑنے والی فورس کا اعزاز دیا گیا ہے۔

کلاس کے بہترین نشانہ باز کیڈٹ وقار سید نے کہا کہ "یہ میرا خواب تھا کہ میں ان دہشت گردوں سے اگلے محاذ پر جنگ لڑوں جنہوں نے مذہب کا نام استعمال کرتے ہوئے عام پاکستانیوں کو گمراہ کیا ہے"۔

انہوں نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "فوجیوں اور عام شہریوں کی قربانیاں ہماری بہادری کی گواہ ہیں۔ دہشت گرد ہمیں شکست نہیں دے سکتے اور ہم انہیں اپنی بہادری کا مزا چکھا دیں گے"۔

ایک اور کیڈٹ نہار الدین نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کروں گا"۔

انہوں نے کہا کہ "ہم امن اور محبت کے فوجی ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

میرا خواب

جواب