دہشتگردی

کرسمس سے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ میں چرچ پر داعش کا حملہ

عبدالغنی کاکڑ

17 دسمبر کو کوئٹہ کے بیتھیل میتھوڈسٹ میموریل چرچ پر داعش خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، جس میں کم از کم 9 عبادت گزار جاںبحق ہو گئے اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور دیکھے جا سکتے ہیں۔ [بشکریہ عبدالغنی کاکڑ]

کوئٹہ— پاکستانی حکام دو ممکنہ ملزمان کی تلاش میں ہیں جو ممکن ہے کہ کوئٹہ کی زرغون روڈ پر چرچ پر ایک مہلک حملہ کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

"دولتِ اسلامیہٴ" (آئی ایس آئی ایس) نے اتوار (17 دسمبر) کو بیتھیل میموریل میتھوڈسٹ چرچ پر ہونے والے حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم احمد نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نو افراد جاںبحق ہوئے اور 44 دیگر زخمی ہوئے۔

مبینہ طور پر ہلاک شدگان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

کرسمس سے ایک ہی ہفتہ قبل کوئٹہ میں ایک چرچ میں ایک سروس کے دوران کم از کم نو افراد کی ہلاکت اور 44 دیگر کے زخمی ہونے کے باعث بننے والے ایک خودکش حملہ، جس کی ذمہ داری "دولتِ اسلامیہٴ" (داعش) نے قبول کی، کے ایک روز بعد تفتیش کنندگان شواہد جمع کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں بیتھیل میموریل میتھوڈسٹ چرچ پر داعش خودکش حملہ کے ایک روز بعد، 18 دسمبر کو ایک تفتیش کنندہ شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔ [بنارس خان اے ایف پی]

کوئٹہ میں بیتھیل میموریل میتھوڈسٹ چرچ پر داعش خودکش حملہ کے ایک روز بعد، 18 دسمبر کو ایک تفتیش کنندہ شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔ [بنارس خان اے ایف پی]

چرچ کو ہدف بنانے والے داعش خودکش حملہ کے ایک روز بعد، 18 دسمبر کو ایک پولیس اہلکار بیتھیل میموریل میتھوڈسٹ چرچ کی چھت پر پہرا دے رہا ہے۔ [بنارس خان/اے ایف پی]

چرچ کو ہدف بنانے والے داعش خودکش حملہ کے ایک روز بعد، 18 دسمبر کو ایک پولیس اہلکار بیتھیل میموریل میتھوڈسٹ چرچ کی چھت پر پہرا دے رہا ہے۔ [بنارس خان/اے ایف پی]

ریسکیو اہلکار 17 دسمبر کے کوئٹہ چرچ خود کش حملے کے ایک متاثرہ زخمی کو منتقل کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق، اس حملے میں کم از کم نو افراد جاںبحق ہو ئے اور 44 زخمی ہو گئے۔ [عبد الغنی کاکڑ]

ریسکیو اہلکار 17 دسمبر کے کوئٹہ چرچ خود کش حملے کے ایک متاثرہ زخمی کو منتقل کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق، اس حملے میں کم از کم نو افراد جاںبحق ہو ئے اور 44 زخمی ہو گئے۔ [عبد الغنی کاکڑ]

17 دسمبر کو کوئٹہ کے بیتھیل میتھوڈسٹ میموریل چرچ پر ہونے والے حملے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی، کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے ہوئے ہیں۔ [عبدالغنی کاکڑ]

17 دسمبر کو کوئٹہ کے بیتھیل میتھوڈسٹ میموریل چرچ پر ہونے والے حملے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی، کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے ہوئے ہیں۔ [عبدالغنی کاکڑ]

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "400 سے زائد عبادت گزاراس سروس میں شریک تھے ۔۔۔ جب دو خود کش حملہ آوروں نے چرچ پر دھاوا بول دیا۔"

سیکیورٹی فورسز نے چرچ کے مین گیٹ تک پہنچنے سے قبل پہلے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

بگٹی نے کہا، "دوسرا خودکش حملہ آور، جو گولیوں کے تبادلہ میں زخمی ہو گیا تھا، نے چرچ کے [دروازے] پر خود کو اڑا لیا۔"

حملہ کے کئی گھنٹے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ چار حملہ آور ملوث ہو سکتے ہیں، جن میں سے دو فرار ہو گئے۔

اے ایف پی نے خبر دی کہ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزّاق چیمہ نے کہا کہ تفتیش کنندگان دعویٰ کی پڑتال کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہے ہیں اور مزید ملزمان کے لیے تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے موقع پر کہا، "ہم مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔"

عبادت گزاروں کے خلاف ایک ‘ بزدلانہ حملہ’

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے عہد کیا کہ بنیاد پرست شدّت پسند اپنے امن مخالف ایجنڈا میں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔

انہوں نے ایک پریس بیان میں کہا، "ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور عسکریت پسند اپنے مذموم منصوبوں کے لیے ایک آسان ہدف تلاش کر رہے ہیں

عبادت گزاروں میں 25 سالہ لیاقت مسیح شامل تھے۔

انہوں نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "چرچ کے بند ہال میں گولیاں عبادت گزاروں کو لگ رہی تھیں۔"

انہوں عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوجیوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ دوسرے زخمی خودکش حملہ آور نے "خود کو عبادت گزاروں کے درمیان اڑانے کی" بے کار کوشش کی۔

اجتماع کی قریب 35 برس کی ایک اور شریک انوشا برکت نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم نے اس بزدالانہ حملہ میں اپنے بہت سے ساتھی عبادت گزار کھو دیے۔"

انہوں نے کہا، "گولیوں کے تبادلہ کے دوران جب کہ چند سیکیورٹی اہلکار عسکریت پسندوں کا مقابلہ کر رہے تھے، دیگر نے ہماری حفاظت کی۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500