معاشرہ

راندہ سے پسا ہوا آٹا پاکستان میں طویل عرصے سے مفید ہے

از عدیل سعید

پشاور میں وارسک روڈ پر ایک نہر پر پن چکیاں بنی ہوئی ہیں۔ حضرت علی، جو چکی کو چلاتا ہے، کا کہنا ہے کہ اس کا خاندان 100 برسوں سے اس کاروبار کے ساتھ منسلک رہا ہے۔ [عدیل سعید]

پشاور میں وارسک روڈ پر ایک نہر پر پن چکیاں بنی ہوئی ہیں۔ حضرت علی، جو چکی کو چلاتا ہے، کا کہنا ہے کہ اس کا خاندان 100 برسوں سے اس کاروبار کے ساتھ منسلک رہا ہے۔ [عدیل سعید]

گندم سے بھرے ہوئے تھیلے پن چکی کے باہر پڑے ہیں۔ [عدیل سعید]

گندم سے بھرے ہوئے تھیلے پن چکی کے باہر پڑے ہیں۔ [عدیل سعید]

پہیئے کی شکل کا ایک پیسنے والا پتھر (جس کے نیچے ایک اور پتھر ہے) وارسک روڈ پر پن چکی پر دکھایا گیا ہے۔ پن چکیوں میں بڑا گھرنی والا پہیہ، جو پانی کے بہاؤ سے چلایا جاتا ہے، گندم، مکئی اور دیگر اناج کو آٹا بنانے کے لیے پیسنے کے لیے دیگر کئی پتھروں کو گھماتا ہے۔ [عدیل سعید]

ایک مزدور ایک دائرے کی شکل میں گھومنے والے پہیہ نما پتھروں کے ساتھ پیسنے کے لیے گندم کو چکی کی نالی میں انڈیل رہا ہے۔ [عدیل سعید]

ایک مزدور ایک دائرے کی شکل میں گھومنے والے پہیہ نما پتھروں کے ساتھ پیسنے کے لیے گندم کو چکی کی نالی میں انڈیل رہا ہے۔ [عدیل سعید]

پن چکی کو چلانے والا، حضرت علیم بھوسی کو الگ کرنے کے لیے پسی ہوئی گندم کو چھانتا ہے اور آٹے کو بہتر بناتا ہے۔ [عدیل سعید]

پن چکی کو چلانے والا، حضرت علیم بھوسی کو الگ کرنے کے لیے پسی ہوئی گندم کو چھانتا ہے اور آٹے کو بہتر بناتا ہے۔ [عدیل سعید]

علی کا بیٹا کاشف، آٹا چھاننے میں اپنے والد کی مدد کرتا ہے۔ [عدیل سعید]

علی کا بیٹا کاشف، آٹا چھاننے میں اپنے والد کی مدد کرتا ہے۔ [عدیل سعید]

حضرت علی آٹے سے بھرا ایک تھیلہ ایک ترازو پر رکھتا ہے۔ [عدیل سعید]

حضرت علی آٹے سے بھرا ایک تھیلہ ایک ترازو پر رکھتا ہے۔ [عدیل سعید]

پشاور -- پن چکی، جسے مقامی زبان میں "راندہ" کہا جاتا ہے، گندم، مکئی، باجرہ، جوار اور دیگر اناجوں کو آٹا بنانے کے لیے پیسنے کا ایک قدیم طریقہ ہے۔

راندہ کئی صدیوں سے موجود ہیں اور پسائی کی ملوں میں جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود، ابھی بھی خیبرپختونخوا (کے پی) اور پاکستان کے دیگر حصوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

پشاور میں وارسک روڈ پر ایک راندہ کو چلانے والے، 50 سالہ حضرت علی نے کہا کہ جو لوگ راندہ سے پسے ہوئے آٹے کے معیار سے واقف ہیں وہ جدید ملوں میں پسے ہوئے آٹے پر اسے ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان فارورڈ کو بتایا، "یہی وجہ ہے کہ راندہ ابھی تک باقی ہے؛ بصورتِ دیگر یہ ٹیکنالوجی کے آنے کی وجہ سے متروک ہو چکی ہوتی۔"

6 جولائی کو، گندم کو پانی سے چلنے والی، پہیئے کی شکل کے پتھروں کی چکی کے پاٹ میں ڈالا جا رہا ہے۔ [عدیل سعید]

6 جولائی کو، گندم کو پانی سے چلنے والی، پہیئے کی شکل کے پتھروں کی چکی کے پاٹ میں ڈالا جا رہا ہے۔ [عدیل سعید]

علی کا خاندان تقریباً ایک صدی سے روایتی طریقے سے آٹا پیستا چلا آ رہا ہے۔ اسے اپنے والد کا کاروبار ورثے میں ملا تھا۔

راندہ کو بہتے ہوئے پانی سے چلایا جاتا ہے جو ایک دریا یا ندی سے لایا جاتا ہے۔ پانی کے بہاؤ کی قوت ایک ٹربائن کے پنکھوں کو چلاتی ہے۔ یہ ایک دھرے کو گھماتی ہے جو پیسنے والے پتھر کو چلاتا ہے۔

پانی کے بہاؤ کو ایک ٹکڑے والے گیٹ سے قابو کیا جاتا ہے جو پیسنے والے پتھروں کی دیکھ بھال اور رفتار پر قابو پانے کے قابل بناتا ہے۔

علی نے کہا کہ گندم اور دیگر اناج کو پیسنے کا یہ تاریخی طریقہ خطے کی زرخیز ثقافت کی ایک علامت تصور کیا جاتا ہے۔

اگرچہ صدیوں سے مشینیں تبدیل نہیں ہوئی ہیں، کچھ چیزیں بدل چکی ہیں۔

علی نے کہا کہ تمام پن چکیاں کے پی محکمۂ آب پاشی کی ملکیت ہیں، جو انہیں سالانہ بنیادوں پر کامیاب بولی دہندگان کو ٹھیکے پر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا، "جب میں نے کاروبار شروع کیا تھا، ہماری پن چکی کا سالانہ ٹھیکہ 12،000 روپے (120 ڈالر) تھا۔ اس سال میں نے ٹھیکے کے لیے 150،000 (1،500 ڈالر) بولی لگائی تھی۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

مجهے ہاته سے چلنے والی چکی چاہئے کہاں سے ملے گی؟

جواب